ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار کمس اسپتال سے پھر چھ کورونا سے متاثرہ لوگ صحت یاب ہوکر سے ڈسچارج

کاروار کمس اسپتال سے پھر چھ کورونا سے متاثرہ لوگ صحت یاب ہوکر سے ڈسچارج

Sun, 21 Jun 2020 01:15:26    S.O. News Service

کاروار 20/جون (ایس او نیوز) کاروار انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل  سائنس (کمس) اسپتال کے کوویڈ وارڈ میں ایڈمٹ جملہ 37 لوگوں میں سے آج سنیچر کو چھ لوگوں کو صحت یاب ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اس طرح اب کاروار اسپتال میں کوویڈ سے متاثرہ  مریضوں کی تعداد کم ہوکر 31 ہوگئی ہے۔

آج جن لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے اُن میں کاروار کی 24 سالہ خاتون، ہلیال کا 14 سالہ لڑکا، ڈانڈیلی سے 24 سالہ اور 34 سالہ شخص، ہلیال کی 25 سالہ خاتون اور کمٹہ کے رہنے والے 54 سالہ شخص ہیں۔ ان تمام کے دو دو مرتبہ تھوک کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ کرنے کے بعد رپورٹ نیگیٹو آنے کی بنیاد پر گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ ابتدا میں جب کورونا کے معاملات بھٹکل سے آئے تھے تو پہلے اُنہیں پتنجلی نیوی اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا تھا، بعد میں کمس  اسپتال میں داخل کیا جانے لگا تھا، اس طرح   اب تک کمس اسپتال میں 118 لوگوں کو داخل کیا جاچکا ہے  جس میں سے 87 لوگ صحت یاب ہوکر اپنے گھر لوٹ چکے ہیں۔جبکہ پتنجلی اور کمس دونوں ملا کر حساب کریں تو اب تک سو لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں۔

آج چھ لوگوں کو  اسپتال سے ڈسچارج کرنے کے دوران  کمس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر گجانن نائیک، ڈاکٹر مُنیپّا، ڈاکٹر منجوناتھ بھٹ، ڈاکٹر وینکٹیش راو اور دیگر نرسس وغیرہ موجود تھے، ڈاکٹروں نے تمام لوگوں کو گلاب کا پھول پیش کرتے ہوئے  اسپتال سے وداع کیا۔


Share: